ابنا: پیر کو یہ درخواست حسین حقانی نے اپنی وکیل عاصمہ جہانگیر کے ذریعے جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سپریم کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے ججز کو سپریم کورٹ کی جانب سے ہدایات جاری نہیں کی جا سکتیں اور کمیشن کی تشکیل قانون کے مطابق نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ ........
/169